حضرت شیخ سید یار محمد پاپینی رحمتہ اللہ
حضرت شیخ سید یار محمد پاپینی رحمتہ اللہ علیہ مشہور بہ شیخ یار محمد جلال آبادی نور اللہ مرقدہ ۔ اپ رحمتہ اللہ علیہ سلسلہ نقشبندیہ بنوریہ سے تعلق رکھتے تھے۔علم تصوف کے ایک عظیم شہباز تھے۔صاحب سلوک اور بلند پایہ شاعر بھی تھے ۔سلسلہ نقشبندیہ بنوریہ میں آپ سیدالطائفہ حضرت سیدنا ادم بنوری رح کے باکمال، صاحب جمال اور عالم فاضل خلیفہ تھے ۔ آپ کے والد حضرت شیخ محمد طاہر پاپینی رحمتہ اللہ علیہ بھی حضرت سید آدم بنوری نوراللہ مرقدہ کے خلیفہ مجاز تھے۔ شیخ محمد طاہر پاپینی رحمتہ اللہ علیہ اپنے قبیلہ کے سردار بھی تھیں ۔ اپ کے کئ فرزند تھیں ۔جوکہ سارے کے سارے صاحب سلوک اور مجاہدین اسلام تھے ۔امر بالمعروف و نہی عن المنکر اور جہاد فی سبیل اللہ انکے خاندان کو ورثہ میں ملی تھی ۔ درویشوں کی خدمت اور مہمان نوازی کی صفات انکے خاندانی روایات میں چلے آرہے تھیں ۔ اپ شروع ہی سے پابند شریعت'اور پابند صوم والصلواہ تھے۔ آپ کو حضرت شیخ سید آدم بنوری رحمتہ اللہ علیہ نے سلسلہ نقشبندیہ میں خرقہءخلافت سے نوازا تھااور کچھ عرصہ اپنے مرشد کامل کیساتھ مکتب عشق و سلوک میں رہنے کے بعد اپ اپنے وطن ننگرہار واپس ل...