میانگاں پاپینی کی آمد گاوئں لیلوئنی میں

آج بمورخہ 14-02-2023 کو میں پرنس عامر حمزہ اور میرا بڑا بھائی شاہ سعود اپنے مرحوم والد میاں شیرشاہ ولدمیاں محمد اسحاق کے کاغذات وغیرہ چیک کررہے تھے کہ آچانک مجھے ایک دو کاغذ مل گئے جس میں ہمارے گاوئں یعنی لیلونئی کے جتنے پاپینی میانگان ہے اِن کے بارے میں تفصیل کے ساتھ زکر ہوئی تھی جیسے کہ قبیلہ میانگانوں کی آمد کیسے ہوئی تھی؟اور گاوئں لیلوئنی میں کہا کہا پر رہایئش پزیر تھے اور سب سے اہم یہ کہ گاوئں لیلوئنی کا پہلا نام کیا تھا؟ اور پھر گاوئں لیلوئنی کس طرح معرض وجود میں ائی؟ تو شروع کرتے ہے اُس ربـ جلیل کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم ولا ہے۔ بنیادی حصول حقیقت حال تقسم اولین اراضی۔ صدا میںہم میانگاں پاپینی کے بزرگ موضع لیلوئنی اکر آباد ہوئے بعد میں جب خاندان کی آبادی میں اضافہ ہوا تو کچھ میانگان دیگر موضعفات شیشن، کس۔بانڈہ چینہ وغیرہ میں جاکر آباد ہوئے جو اس موضع کا حصہ ہے موضع لیلوئنی ہمارے بزرگ میاں حاجی باباؒ کو پختوں نے سیرئی دی تھی میانگل عبدالودود کی عہد حکومت سے قبل زمانہ پشتوںمیں بھی ہمارہ تقسیم مستقل طور پر ہوئی تھی میانگل عبدالودودکی حکومت میں بھی حسبِ سابق منتقل رہی جو بلحاظ قبضہ ہے اور اس پرعمل ہورہاہے۔ زمانہ قدیم میں یہاں ہندو آباد تھے جن میں ایک (لیلو) نام کی عورت تھی جس کی وجہ سے اس گاوٗں نام لیلو کے نام سے مشہور تھا۔بعد میں مسلمانوں نے اس علاقے کو فتح کیا تو اسی لیلو نام سے پکارا کرتے تھے بعد میں لیلو سے بگھڑ کر لیلونئی سے مشہور ہو گیا۔ طریقہ اداگئی مالگذاری: میانگل عبدالودود مرحوم کے عہد حکومت سے قبل پہلے زمانے کو پشتوں کا زمانہ کہا جاتا تھا یہ زمانہ پشتون کسی کے حکومت میں نہ تھے یعنی ہم پر کسی کا حکومت نہیں تھی بدیں وجہ زمین کی سالم آمدنی خود لیا کرتے تھے اور کوئی لگان یا ٹیکس وغیرہ ادا نہیں کرتے تھے البتہ میانگل عبدالودود مر حوم نے سال 1925؁ کو جب اس علاقے میں حکومت قائم کی تو بعد میں ہم لوگ کچھ عرصہ دسواں 10 حصہ بطور عشر حکومت کو دیا کرتا تھا لیکن بعد میں دسواں حصہ حکومت نے وصول کرنا شروع کردیا پھر آخری وقت بھی یعنی سال 1967؁ میں دوبارہ دسواں حصہ عشر سابقہ حکمران ریاست وصلی شروع کی بعہدحکومت حال: سابقہ بندوبست نہیں ہوا ہے۔ بدروان بندوبست سابق: سال 1969؁ میں ریاست پاکستان کے ساتھ الحاق ہونے پر خریف سال 1973؁ تک اسی طرح وصولی بطور عشر ہوتی رہی اسکے بعد عشر بھی موجودہ حکومت نے معاف کردی۔اور موجودہ حکومت عشر کا نفاظ جو اعلان کردیا ۔ اور اس کت بعد عمل ہوگا۔ اور طریقہ اداگئی مالگذاری بدروان بندوبست حال: کے متعلق حکومت پرپالیسی واضع کرئے اس کے مطابق عمل کیا جاویگا

Comments

Popular posts from this blog

About Miangan of Lilownai

Mian family