سیادت کا مظہر کون ہے ؟ سیادت کہاں سے چلی

سیادت کا مظہر کون ہے ؟ سیادت کہاں سے چلی ؟
یہ سوالات اکثر سوشل میڈیا پہ دیکھنے کو ملتے ہیں، نسب کے علم سے ناواقف لوگ بےچارے اس سوال کو لے کر پریشان ہیں، 
آٸیے دیکھتے ہیں سیادت کی ابتدا کہاں سے ہوٸی، اور کون پہلا سید کہلایا ۔ وہی سیدوں کا دادا کہلاۓ گا 

سید البطحا۔۔۔
سیدنا عَمر بن عبدمناف ( ھاشم)

سید العرب
سیدنا شِیبہ بن عَمر (عبدالمطلب)

سید القریش
سیدنا عِمران بن شِیبہ (ابوطالب)

سید الانبیا و سید المرسلین
سیدنا محمد الرسول اللہ بن عبداللہ بن شِیبہ بن ھاشمﷺ

سید العرب ، سید الاولیا، سید فی الدنیا و آخرة
سیدنا امام علی بن عِمران بن شِیبہ بن ھاشم 

سیدة النسا العالمین
سیدہ فاطمہ بنت محمدﷺ بن عبداللہ بن شِیبہ بن ھاشم 

سیدالشباب الجنتہ
امامین سادات حسنین کریمین بن امام علی بن عمران بن شِیبہ بن ھاشم

جن جن کی طرف سیادت منسوب کی جاۓ کی جنہیں خدا بزرگ و برتر نے سید قرار دیا ان سب کے جد ہی سیدنا ھاشم ہیں۔۔۔
تو پھر اولادِ ھاشم ہی سیادت کے مصداق ہوں گے 
اب یہ تمام سادات کرام جس کے شجرے میں جتنے زیادہ ہوں گے اتنی اس کی فضیلتِ سیادت بڑھ جاۓ گی

سیدنا ھاشم کی اولاد صرف ان کی وجہ سے سید
سید عبدالمطلب کی اولاد میں دو سید عبدالمطلب اور ھاشم 
سیدنا ابوطالب کی اولاد میں تین سید ابوطالب ، عبدالمطلب اور ھاشم 
سیدنا امام علی کی اولاد میں 4 سید مولا علی، ابو طالب ، عبدالمطلب اور ھاشم

سیدنا امام حسن کی اولاد میں 5 سید امام حسن، امام علی، ابوطالب، عبدالمطلب اور ھاشم 

سیدنا امام حسین کی اولاد میں 5 سید امام حسین، امام علی، ابوطالب، عبدالمطلب اور ھاشم 

تو فضیلتِ سیادت کی ترتیب ایسے ہی ہو گی 

سب سے افضل سادات اولادِ حسنین کریمین یعنی آلِ فاطمہ الزہرہ
ان کی پشت میں 5 سید ہیں اور وہ نجیب طرفین سید ہیں
ایک طرف مولا علی جیسے سید والد اور دوسری طرف فاطمہ جیسی سیدہ والدہ اور رسولﷺ جیسے سید نانا

پھر آلِ مولا علی، 
علوی سادات غیر فاطمین
فضیلت میں یہ فاطمی کے بعد افضل ہیں ان کی پشت میں 4 سید ہیں

آلِ ابو طالب 
جعفری و عقیلی سادات
فاطمین اور علوی سادات کے بعد ان کی فضیلت ہے ان کی پشت میں 3 سید ہیں

آلِ عبدالمطلب
 عباسی و حارثی سادات 
یہ ان تینوں کے بعد یہ سادات فضیلت رکھتے ہیں ان کی پشت میں 2 سید ہیں

اور اب عرب و عجم کے نسابہ اس پہ متفق ہیں کے سیدنا ھاشم بن عبد مناف کی نسل مبارک ان کے 10 بیٹوں میں صرف جناب عبدالمطلب بن ھاشم سے ہی دنیا میں باقی ہے 

لیس في الارض ھاشمي الا من ولد عبدالمطلب
روۓ زمین پہ اولادِ عبدالمطلب کے سوا کوٸی ہاشمی نہیں

کیوں کے عبدالمطلب رسول اللہﷺ کے دادا جان ہیں تو یہ تمام خاندان رسول اللہﷺ کا خاندان ہے اور یہ اہل بیت ہیں 
حُرمت صدقہ کے مصداق یہی لوگ ہیں اور آپس میں ہم کفو بھی یہی ہیں۔ سیادت تمام بنی ہاشم پہ ہے مگر فضیلت کے اعتبار سے بعض کو بعض پہ افضلیت حاصل ہے
جیسے بعض انبیا کو بعض پہ فضیلت ہے
جیسے بعض صحابہ کو بعض پہ فضیلت ہے
ٹھیک اسی طرح بعض سادات کو بھی دوسرے سادات پہ فضیلت حاصل ہے جو تفصیل سے اوپر ذکر کر چکا۔۔۔

Post a Comment

0 Comments